واشنگٹن: امریکہ میں سرکٹ جج میتھیو شرٹكلف نے ریاست اوریگن کے گورنرکیٹ براؤن کےاس حکم کو غلط قراردیا ہے،جس کےتحت انہوں نےکوروناوائرس (كووڈ -19) کے پیش نظرمذہبی اجتماعات پر روک لگا دی تھی۔اورگونين اخبار نے میتھیو کے حوالے سے کہا’’جب ہم بڑی مذہبی تقریب کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ اور تحفظ کے پیرامیٹرز کی پیروی کرسکتے ہیں،تو گورنر کے اس حکم کی ضرورت نہیں تھی‘‘۔جج شرٹكلف نے اس سلسلے میں دس افراد کی جانب سے دائر کی گئی عرضیوں پر سماعت کر رہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کا مامننا ہے کہ اس سے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔ گورنرکو یہ حکم نہیں لاگو کرنا چا ہئے تھا۔انهوں نے کہا، ’’درخواست گزاروں نے بتایا ہے کہ اس حکم سے ان کے مذہبی آزادیوں كی خلاف ورزی ہوگی۔ ان کے کاروبارکو اقتصادی نقصان پہنچے گا. ذریعہ معاش کا نقصان ہوگا‘‘۔
امریکہ میں جج نے مذہبی اجتماعات پر عائد پابندی کو غلط قرار دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS