ممبئی:وزیراعظم نریندر مودی نے’آتم نربھر بھارت‘سے تحریک نغمہ’ون نیشن ون وائس جے تو جے تو بھارتم ‘نغمے کی تعریف کی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کو ورکنے کےلئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے درمیان 211 اداکاروں نے مل کر ’آتم نربھر بھارت‘سے تحریک نغمے کو گایا ہے۔اس نغمے کا پورا نام ’ون نیشن ون وائس جے تو جے تو بھارتم ‘ہے۔ملک کے 200 سے زیادہ مشہور گلوکاروں نے گانے کو اپنی آواز دی ہے۔ان میں آشا بھوسلے،ایس پی بالاسبرمنیم ،شنکر مہادیون،سونو نیگم اور کیلاش کھیر جیسے نام شامل ہیں۔اس گانے کو پرسون جوشی نے لکھا ہے جسے 12 زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔لتا منگیشکر نے اس گانے کےسلسلے میں ایک ٹویٹ کیا ،’’نمسکار،ہمارے بہت گنی 211 فن کاروں نے ایک ہوکر آتم نربھر بھارت کے جذبے سے تحریک پاکر اس نغمے کو بنایا ہے ،جو پورے ہندوستان کے عوام کو اور ہمارے معزز وزیراعظم نریندر بھائی مودی جی کو ہم پیش کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے اس نغمے کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔وزیراعظم نے بھی لتا منگیشکرکےٹویٹ کو ریٹویٹ کرکے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا،’’یہ نغمہ ہرکسی کو جوش سے بھر دے گا اور تحریک دینے والا ہے ۔اس میں آتم نربھر بھارت کےلئے سروں سے سجا ہے۔
مودی نے’ون نیشن ون وائس‘نغمہ کی تعریف کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS