کابل: افغانستان کے شہر غزنی میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 40 زخمی
ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش
حملہ میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل
کر دیا گیا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق غزنی کے صوبائی دارالحکومت غزنی شہر کے قریب حملے میں فورس کے کم از کم 40 ارکان زخمی ہوگئے۔ نوری نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مزید علاج کے لئے دارالحکومت کابل منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہوئے تھے۔
افغانستان میں ایجنسی کے باہرخودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS