مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ مالی پیکج جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم: پی چدمبرم

0

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف اقتصادی بحران کو دیکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ مالی پیکج جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم ہے، کیونکہ یہ صرف 1.86 لاکھ کروڑ روپے ہے ، جو جی ڈی پی کا 0.91 فیصد ہے۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ معاشی پیکیج جاری کیے جانے کے بعد کانگریس لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج پریس سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ 
 انھوں نے مزید کہا کہ ”پی ایم مودی نے کہا تھا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج آئے گا، لیکن پانچ حصوں میں جو معاشی پیکیج کے بارے میں وزیر مالیات نے جانکاری دی اس سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ یہ صرف ایک جملہ تھا۔
 انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ،"ہم پوری طرح سے مایوسی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ پیکیج پر دوبارہ غور کیا جائے اور جی ڈی پی کے 10 فیصد کے ایک پیکج کا اعلان کریں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS