دہلی میں کورونا انفیکشن کی تعداد دس ہزار سے پار

0

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 299 نئے معاملےسامنے آنےسے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار کے پار ہوگئی اورہلاک شدگان کی تعداد 160 پر پہنچ گئی۔ریاست کے وزارت صحت کی طرف سے پیر کو دی گئی اطلاع کے مطابق 299 نئے معاملے۔اتوار کے اعدادو شمار میں 19 لوگوں کی موت ہوگئی اور انفیکش سے مرنے والوں کی تعداد 148 پر پہنچ گئی تھی۔ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں ریاست چوتھے نمبر پر ہے۔فی الحال وائرس کے معاملے 5409 ہیں۔اس دوران 283 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 4485 مریض ٹھیک ہوچکےہیں۔دہلی میں متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد 50 سال سے کم عمر 7056  اور ہلاک شدگان کی 33 ہے جبکہ 50 سے 59 سال کی عمر کے مریض 1544اور ہلاک شدگان 45 ہیں۔سب سے کم متاثرین 60 سال سے اوپر کی عمر میں 1454  اور ہلاک شدگان میں سب سے زیادہ 82ہیں۔متاثرین میں ہلاک شدگان کی فیصد بڑھکر 1.59 فیصد ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS