ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کو بھیجا مکتوب

    0

    امریکہ کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری کو خط لکھا کر اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کے لئے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔ ظریف نے کہا کہ ایران کو ان خطرات سے نمٹنے کے لئے کوئی بھی ضروری اقدام اٹھانے کا حق ہے۔ 
    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے 4 جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے ممکنہ تصادم کے لئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔  واضح رہے کہ امریکہ نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھتی جارہی ہے جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2015 کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہوگئے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS