دہلی پردیش کانگریس کے صدر انیل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے کر اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔ انیل چوہدری نے ٹوئٹ کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے پولیس نے اپنی رہائش گاہ پر حراست میں لے لیا ہے، پتہ نہیں کیوں؟ جیسے ہی مجھے معلوم ہوگا میں آپ کو مطلع کر دوں گا۔
ویڈیو میں انیل چودھری کہہ رہے ہیں ’’نمسکار، میں انیل کمار دہلی کانگریس پردیش کا صدر، ہمارے علاقہ کے ایس ایچ او میرے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ مجھے حراست میں لیا گیا ہے اور میں گھر سے باہر نہیں جا سکتا۔ میں نہیں جانتا کیوں؟ لیکن اگر وہ مجھے معلومات دیں گے تو میں آپ کو یہ بھی بتاؤں گا۔‘
پولیس نے بتایا کہ دہلی کانگریس کے صدر کو کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے درمیان، سماجی دوری پر عمل کئے بغیر مہاجر مزدوروں کو دہلی-اترپردیش بارڈر پر لے جانے کے الزام میں ان کو گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا ہے۔
دہلی پولیس نے بھی انیل چودھری کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انیل چودھری نے اس وقت نہ تو ماسک لگایا تھا، جب وہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ موجود تھے۔