کانگریس پنجاب اور چنڈی گڑھ بھیجے بسیں:مایاوتی

0

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اتوار کو کہا کہ  کانگریس کو اپنی 1000 بسیں اترپردیش  بھیجنے کے بجائے پنجاب اور چنڈی گڑھ بھیجنی چاہئے تاکہ نقل مکانی کرنے والے مزدور جمنا ندی کے ذریعہ سفر کرنے کے بجائے گاڑیوں سے اپنی آبائی ریاست جاسکیں۔ مایاوتی نے ایک ٹویٹ سریز میں کہا،’’کانگریس پارٹی اپنی 1000 بسیں یوپی بھیجنے کے بجائے ،انہیں پہلے پنجاب اور چنڈی گڑھ ہی بھیج دیں،تاکہ وہ متاثرمزدورجمنا ندی میں اپنی جان جوکھم میں ڈالنے کے بجائے سڑک کے ذریعہ صحیح سلامت یوپی پہنچ سکیں۔‘‘واضح رہے کہ کانگریس نے راجستھان کے مختلف شہروں سے مزدوروں کو اترپردیش کی سرحد تک لانےکےلئے 1000 بسیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔
بی ایس پی نے کانگریس کے اس قدم کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے اقتدار والی ریاستوں میں بھی نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو مسلسل نظر اندازکیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کافی مزدوروں کے گھروالوں کو آئےدن حادثے کا بھی شکار ہونا پڑرہا ہے،جس میں ابھی تک ان کی کافی درد ناک اموات بھی ہوچکی ہیں،جو بےحد تکلیف دہ ہیں۔اس سے کانگریسی لیڈروں کو سبق سیکھنا چاہئے کیونکہ پنجاب اور چنڈی گڑھ سے کافی مزدور یو پی کے ہیں ،حکومت کی اندیکھی اور نظراندار کرنے کی وجہ سے جمنا ندی کے ذریعہ بھی گھر واپسی کررہے ہیں،جن کے ساتھ کبھی بھی کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔ مایاوتی  نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے مزدوروں سے ملنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’کانگریس لیڈر دہلی میں مزدوروں سے ملنے کے دوران اگرکچھ مالی مدد اور کھانے کا انتظام بھی کردیتے  تو انہیں تھوڑی راحت ضرور مل جاتی یا کانگریس کو ان کے دکھ درد کو بانٹنے کے ساتھ ساتھ بی ایس پی کی طرح ان کی کچھ مدد ضرور کرنی چاہئے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS