امفان طوفان میں شدت، این ڈی آر ایف کی مغربی بنگال، اڈیشہ میں 17 ٹیمیں تعینات

0

جنوبی مشرقی خلیج بنگال میں امفان نامی سمندری طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے۔  محکمہ موسیات کے مطابق امفان طوفان بارہ گھنٹے کے اندر مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہند بحریہ کو چوکس کردیا گیا۔

طوفان کے خطرہ کے پیش نظر وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے جہازوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے جبکہ تقریباً بیس ریسکیو ٹیموں کو بھی مغربی بنگال اور اڑیسہ میں تیار رکھا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال اور اڈیسہ میں طوفان کا سب سے زیادہ اثر ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ تمل ناڈو اور آندھراپردیش میں بھی امفان طوفان کے چلتے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ 16سے 20 مئی کے درمیان خلیج بنگال کی طرف مچھلے پکڑنے نہ جائیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS