وزیر خزانہ کی آج چوتھے روز پریس کانفرنس،دفاع، کوئلہ سیکٹر اور خلائی شعبے کے لئے کئے اعلانات

0

ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان وزیر اعظم مودی نے 20لاک کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج سے متعلق وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن چار روز سے مسلسل میڈیا کانفرنس کے ذریعے اہم اور تفصیلی معلومات دی رہی ہیں۔ آج وزیر خزانہ نے کہا پی ایم مودی کے ذریعہ کیے گئے اصلاحی کاموں کا بہت فائدہ پہنچ رہا ہے اور جی ایس ٹی سے ٹیکس دینا بھی آسان ہوا۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ کئی سیکٹرس میں پالیسیوں میں اصلاح کی ضرورت ہے اور مشکل ماحول میں بھی آگے مقابلے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
سیتارمن نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اتما نربھر بھارت مہم ہندوستان کو آئسولیٹ کرنے کے لئے نہیں ہے۔ آج ، حکومت نے آٹھ شعبوں یعنی کوئلہ ، معدنیات ، ڈیفنس پروڈکشن، ایئر اسپیس مینجمنٹ ، ہوائی اڈوں ، ایم آر او ، مرکزی علاقوں میں تقسیم کار کمپنیاں ، خلائی شعبے اور جوہری توانائی کے لئے اعلانات کئے۔
 وزیر خزانہ نے ہوائی سفر کو سستا بنانے کا اعلان کیا اور شہریوں کے ہوائی سفر کو مزید موثر بنانے کی کوشش میں ہندوستانی فضائیہ کے استعمال پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کا اعلان کیا۔ 
حکومت نے کوئلے کے شعبے میں تجارتی کان کنی کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ کوئلے کو مارکیٹ کی قیمتوں پر دستیاب بنانے کے لئے حکومت کی اجارہ داری ختم کردی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ کوئلہ سیکٹر میں 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
خلائی شعبے میں ہندوستان کو اتمانربھر معیشت بنانے کی کوشش میں ، حکومت خلائی سرگرمیوں میں نجی شرکت کو بڑھائے گی۔ اس کے لئے حکومت نجی کمپنیوں کے لئے ایک متوقع پالیسی اور ریگولیٹری ماحول بھی تیار کرے گی۔ 
حکومت سرمایہ کاری کے لئے پالیسی میں تیزی لائے گی۔  سرمایہ کاروں اور مرکزی / ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ہر وزارت میں پروجیکٹ ڈویلپمنٹ سیل تیار کیا جائے گا۔ انڈسٹریل انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن کے تحت ، اس اسکیم کو ریاستوں میں عام انفراسٹرکچر سہولیات اور رابطے کی کلسٹر اپ گریڈیشن کے لئے نافذ کیا جائے گا۔
حکومت نے اسلحوں کا پروڈکشن اب ہندوستان میں کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے ایک اہم اعلان یہ کیا کہ ڈیفنس پروڈکشن میں ایف ڈی آئی کو 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کیا جا رہا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS