ایم ایس ایم ای کے معاملے میں پہلے گڈکری-سیتا رمن تنازعہ سلجھے: پی چدمبرم

0

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) میں بہتری لانے کے لئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کرنے والی حکومت کے دو کابینہ وزراء نتن گڈکری اور نرملا سیتا رمن کو پہلے ان صنعتوں کے معاملے میں ان کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کو سلجھانا چاہئے ۔ 
 چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ کابینہ وزیر گڈکری کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور پبلک سیکٹر انٹر پرائز پر ایم ایس ایم ای کا پانچ لاکھ کروڑ روپے واجب الادا ہے ۔ کابینہ وزیر سیتا رمن کا کہنا ہے کہ وہ ایم ایس ایم ای کو تین لاکھ کروڑ روپے کا بغیر گرانٹی کے قرض فراہم کریں گی ‘‘ ۔ 
انہوں نے کہا کہ حقائق کیا ہیں ۔ ان میں قرض خواہ کون ہے اور قرض لینے والے کون ہے ۔ دونوں وزراء کو اس تنازعہ کا تصفیہ کرنا چاہئے ۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS