دہلی کی عوام کے مشوروں پر مرکز کو ایک تجویز بھیجی ہے: وزیر صحت ستیندر جین

0

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آج کہا کہ لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے کے لئے دہلی کی عوام کی طرف سے پانچ لاکھ سے زائد مشورے آئے۔ ان مشوروں کو دیکھتے ہوئے ہم نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے۔  زیادہ تر لوگوں نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے مشورہ دیا ہے کہ سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کے لیے بسوں اور میٹرو ریلوں کی آمد و رفت محدود تعداد میں شروع کی جاسکتی ہے۔
دہلی حکومت نے جمعرات کے روز حکومت کو تجویز بھیجی ہے جس میں سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے بازار،  شاپنگ کمپلکس،  اور تعمیراتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کو کہا ہے۔ 
جیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ 17مئی کو ختم ہو رہا ہے اور وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ کچھ نرمی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS