ڈالر کے مقابلے روپیہ دس پیسے کمزور

0

دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں رہی تیزی سے انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ آج دس پیسے گرکر 75.56روپے فی ڈالر پر آگیا۔
ہندستانی کرنسی دو دن بعد کمزور پڑی ہے۔ بدھ کو یہ پانچ پیسے چڑھ کر 75.46روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
روپے میں آج اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ یہ گیارہ پیسے کی کمی میں 75.57روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے درمیان میں 75.30روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا تو دوسری طرف 75.59روپے فی ڈالر تک کمزور بھی ہوا۔ آخر کار گزشتہ روز کے مقابلے میں دس پیسے گرکر 75.56روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔
دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر میں رہی تیزی اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اضافے سے روپیہ کمزور ہوا۔ گھریلو شیئر بازاروں میں تقریباً تین فیصد کی گراوٹ سے روپے پر دباو بڑھا۔ 
 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS