ویلنگٹن:نیوزی لینڈ میں پچھلے تین دن سے کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی شروعات کرنے کےلئے بدھ کی رات سے یہاں کا ویجیلینس لیول 2 ہوگیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر دولوگوں کا ہی علاج چل رہا ہے اور آئی سی یو میں کوئی مریض نہیں ہے۔نیوزی لینڈ میں کورونا انفیکشن کے 1497 معاملے سامنے آئے ہیں اور 21 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جبکہ اس بیماری سے متاثر 1411 لوگ ٹھیک ہوچکےہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS