برلن: جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘کے 798 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد یہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 171306 ہو گئی ہے۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے بدھ کے روز بتایا کہ جرمنی میں 798 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 171306 ہو گئی ہے اور ملک میں اس دوران کورونا کے سبب 101 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر اموات کی تعداد بڑھ کر 634 ہو گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی میں اس وبا کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 148,000 سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ان تمام مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔بویریا میں سب سے زیادہ 44802 افراد متاثر ہیں، اس کے بعد نارتھ رائن۔ویسٹفیلیا میں 35555 اور باڈین۔وُرٹیمبرگ میں 33518 افراد کورونا کی زد میں ہیں۔ ملک کے دار الحکومت برلن میں 6298 معاملے درج کیے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا کے 42 لاکھ سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں اور دو لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کی اس وائرس کی زد میں آکر موت ہوچکی ہے۔
جرمنی میں کورونا کے 798 نئے کیسز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS