حکومت اے پی نے نئی ایمبولنس اور 1060گاڑیوں کی خریداری کے آغاز کا فیصلہ کیا

    0

    حیدرآباد: حکومت اے پی نے یکم جولائی سے ریاست کے لئے نئی ایمبولنس اور 1060گاڑیوں کی خریداری کے آغاز کا فیصلہ کیا 
    ہے۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ٹیلی میڈیسن کے لئے نئی بائیکس کی خریداری کا کام کریں۔ انہوں نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں 
    منعقدہ جائزہ اجلاس میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی درج کی جارہی ہے اور اس مرض سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ 
    ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بغیر کسی مسئلہ کے ہنگامی خدمات جاری رہنی چاہئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے ہنگامی خدمات جیسے حاملہ خواتین 
    کو دی جانے والی خدمات، کیموتھراپی اور ڈائلاسس کی ضرورت کو محسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ہی طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلی نے 
    کہا کہ ہیلتھ سپورٹ سسٹم نیا پروگرام ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام پر موثر عمل کو یقینی بنائیں۔ عہدیداروں نے وزیراعلی سے کہا کہ 
    سابق حکومت کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی رقم کے بقایہ جات ہنوز اسپتالوں کو ادا نہیں کئے گئے ہیں۔ جگن نے ہدایت دی کہ ہر تین ہفتے کے دوران بلز کو اپ لوڈ 
    کرتے ہوئے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS