بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کےلئے شروع کئےگئے ’وندے بھارت‘مشن کے تحت پہلے چھ دن میں 8500 سے زیادہ ہندوستانی شہری وطن لوٹ چکے ہیں۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے بدھ کو بتایا کہ اس مشن کے تحت 12مئی تک 43 پروازوں میں 8,503 ہندوستانیوں کو ملک واپس لایا گیاہے۔ مشن کی شروعات سات مئی کو کی گئی تھی۔وزارت خارجہ اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ تال میل میں شہری ہوابازی کی وزارت اس مشن کو انجام دے رہے ہیں۔
مشن کے پہلے مرحلے میں 12 ممالک سے 14800ہندوستانیوں کو واپس لانے کا منصوبہ ہے۔اس کےلئے 64 پروازوں کو چلایا جانا ہے۔اس میں 41 پروازیں ایئر انڈیا کی اور 23 ایئر انڈیا ایکسپریس کی ہون گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS