نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ملک کی معیشت کافی متاثر ہے جس پر مرکزی حکومت نے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے معاشی پیکیج کا علان کیا ہے۔ اس پر کانگریس نے بدھ کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے معاشی پیکیج کی تفصیلات سے قبل کہا کہ اسے امید ہے کہ یہ پیکیج اس سے پہلے بی جے پی کے کئی بڑے اعلانات اور وعدہ خلافی کی طرح نہیں ہوگا۔ کانگریس کے ترجمان جےویر شیرگل نے یہ بھی کہا کہ تمام جن دھن کے کھاتوں میں 7500 روپے ڈالے جانے کے بعد عوام کو حکومت کے اس اعلان پر اعتماد ہوگا۔ انہوں نے ایک بیان میں الزام لگایا ،کہ "بی جے پی عوام کو ٹوپی پہنانے اور دن میں ستارے دکھانے میں مہارت رکھتی ہے۔" کانگریس لیڈر نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ 20 لاکھ کروڑ روپئے کا یہ پیکیج بی جے پی کی وعدہ خلافی کی ایک اور مثال ثابت نہیں ہوگی۔ کانگریس لیڈر شیرگل کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ یہ پیکیج اس ہی کارخانے میں نہیں بنایا گیا ہے جہاں 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، گنگا کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اور کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا۔ ہندوستان کے عوام اب تب ہی یقین کریں گے جب ہر جن دھن اکاؤنٹ میں 7500 روپے ڈال دیے جائیں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اس بار عوام کو دھوکہ نہیں دیا جائے گا اور وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے پیکیج کے اعلان کردہ الفاظ میں ہم آہنگ ہوگا اور الفاظ اور اقدامات میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔" غور طلب ہے کہ منگل کی رات وزیر اعظم نریندر مودی نے20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خزانہ اس کی تفصیلات آج بدھ کے روز ملک کو پیش کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ آج شام 4 بجے وزیر خزانہ نے ایک پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے قبل آیا کانگریس کا بیان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS