پی ایم مودی نے کیا 20 لاکھ کروڑ روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں 20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج سے 2020 میں ملک کے ترقیاتی سفر کو ایک نئی قوت ملے گی۔ سب پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خود انحصار ہندوستان کے عزم کو پورا کریں۔ یہ معاشی پیکیج ہماری کاٹیج صنعتوں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ہیں، جو خود انحصار ہندوستان کے لئے ہمارے عزم کی مضبوط بنیاد ہے۔ یہ معاشی پیکیج ہماری کاٹیج صنعت ، گھریلو صنعت ، چھوٹی درمیانی صنعت ، ایم ایس ایم ای کے لئے ہے۔ جو کروڑوں لوگوں کی معاش کا ذریعہ ہے ، جو ہمارے خود انحصاری ہندوستان کے عزم کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشی پیکیج ملک کے اس مزدور کے لئے ہے، ملک کے اس کسان کے لئے ، جو ہر حال ہر موسم میں ہندستانیوں کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ یہ معاشی پیکیج ہمارے ملک کے متوسط ​​طبقے کے لئے ہے ، جو ایمانداری سے ٹیکس ادا کرتا ہے ،جو ملک کی ترقی میں معاون ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن پر پی ایم مودی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ ایک نئے اصولوں کے ساتھ شروع کیا جائےگا۔ اس کی اطلاع ملک کو 18 مئی سے قبل دی جائےگی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS