حیدرآباد: اے پی کے چار وزراء اے سرینواس، بوتساستیہ نارائنا، ڈی کرشناداس، کے کنابابو کے علاقہ رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی نے اے پی
کے وشاکھاپٹنم کے گیس کے اخراج سے متاثرہ علاقہ میں رات گذاری۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایت پر حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ان
لیڈران نے مختلف مواضعات میں رات گذاری۔ منگل کی صبح میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کو اس بات کی یقین دہانی
کروانا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں۔ وزیر اے سرینواس جنہوں نے پدمنابھ نگر میں ایک متاثرہ کے مکان میں رات گذاری،کہا کہ گیس کے اخراج سے متاثرہ علاقوں میں
صورتحال قابو میں ہے۔ کنابابو انچارج وزیر جنہوں نے وینکٹ پورم میں ایک متاثرہ شخص کے مکان میں رات گذاری کہا کہ متاثرہ مواضعات کے عوام حکومت کے تین
دن کے اقدام کے بعد اپنے گھروں میں سوپائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی مساعی کے نتیجہ میں مواضعات میں رہنے والوں کے بھروسے میں اضافہ ہوا ہے۔ رکن
پارلیمنٹ ستیہ نارائنا نے وینکٹادری نگر میں ایک مکان میں رات گذاری۔ وزیر دھرمنا کرشناداس نے ایس سی اینڈ بی سی کالونی میں رات گذاری۔
اے پی گیس اخراج سانحہ۔وزراء نے متاثرین کے مکانات میں رات گذاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS