نئی دہلی: اترپردیش میں 69000 اسسٹنٹ بیسک اساتذہ کی تقرری کے لئے نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔ گذشتہ ایک سال سے تقریبا 4 لاکھ امیدوار اس نتیجے کے منتظر تھے۔ ایک طویل عرصے کے بعد اس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹ atrexam.upsdc.gov.in پر نتائج اپ لوڈ ہونے کے بعد نتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو نتیجہ دیکھنے کے لئے رجسٹریشن نمبر اور رول نمبر کی ضرورت ہوگی۔ رزلٹ نوٹس کے مطابق اس بھرتی امتحان کے لئے تقریبا 4.30 لاکھ امیدواروں نے درخواست دی تھی ، جن میں سے تقریبا 4.9 لاکھ امیدواروں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی۔ امتحان دینے والے 4.9 لاکھ امیدواروں میں سے صرف 1.46 لاکھ امیدواروں کو ہی کامیابی ملی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس امتحان میں کامیاب ہونے والے 1.46 لاکھ امیدواروں میں سے 36،314 امیدوار عام قسم میں ہیں۔ 84،868 امیدواروں کا تعلق او بی سی کیٹیگری سے ہے۔ ایس سی زمرے میں 24،308 امیدوار ہیں اور ایس ٹی کیٹیگری سے صرف 27 امیدوار ہی ہیں۔ بنیادی تعلیم کونسل کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی کے لئے تحریری امتحان 6 جنوری 2019 کو لیا گیا تھا۔ کئی امیدواروں نے یوپی ٹی ای ٹی کے تین سوالوں کی بنیاد پر بتاکر عرضی دائر کرائی تھی۔ اس پر الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ان تمام سوالوں کے لئے تمام امیدواروں کو برابر نمبر دیے جائیں گے۔ عدالتی حکم کے بعد نتیجہ پر نظر ثانی کی گئی اور دوبارہ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس تقرری کے عمل کے ذریعے 69،000 کے قریب اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی۔ اس بھرتی کا عمل اترپردیش بیسک ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ کی جائے گی۔ اساتذہ کے عہدوں پر تقرری کے بارے میں دسمبر 2018 میں اعلان کیا گیا تھا۔ ان بھرتیوں کے لئے 4 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے درخواست دی تھی۔
نتیجہ چیک کرنے کا طریقہ
پر جائیں۔ atrexam.upsdc.gov.in سب سے پہلے آفیشیل سرکاری ویب سائٹ
اس کے بعد ویب سائٹ پر نتائج کے لنک پر کلک کریں۔
لنک پر کلک کرنے کے بعد پوچھی گئی معلومات کو پُر کریں۔
نتائج آپ کی سکرین پر کھلیں گے۔
امیدوار اپنے نتائج چیک کرسکیں گے۔