پنا : مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے دھرم پور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھانہ انچارج ایم ڈی شاہد کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ وہ کورونا میں مبتلا مریض کی رپورٹ سے متعلق کام سے پنا آرہے تھے۔ پولیس افسر مینک اوستھی نے بتایا کہ دھرم پور پولیس اسٹیشن کے تھانہ انچارج ایم ڈی شاہد گذشتہ شب اپنے تھانہ علاقے میں ملے کورونا پازیٹو مریض کی رپورٹ سے متعلق کام سے پنا آرہے تھے۔راستے میں اجے گڑھ گھاٹی کے نزدیک ان کی گاڑی ایک درخت سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور سمیت تھانہ انچارج شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے لئے جبلپور لےجایا گیا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا جبکہ زخمی ڈرائیور کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے، تھانہ انچارج کی موت پر ایس پی اوستھی سمیت محکمہ پولیس کے دیگر افسران و ملازمین نے اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے دھرم پور پولیس اسٹیشن انچارج ایم ڈی شاہد کی سڑک حادثے میں موت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے پیر کی صبح ٹویٹ کیا کہ – "ضلع پنہ کے دھرم پور پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی ایم ڈی شاہد کی افسوسناک خبر ملی کہ ان کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔" میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ساتھ ہوں۔ خدا مرحوم کی روح کو شانتی دے، ہماری یہی دعا ہے۔ '
کورونا ڈیوٹی میں لگے تھانہ انچارج ایم ڈی شاہد کی سڑک حادثے میں انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS