نئی دہلی: ملک میں پہلی بار ایک دن میں کووڈ-19کے چار ہزار سے زیادہ نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا انفیکشن کے 4213 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 97 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور زیر مرکزی علاقوں میں اب تک 67،152 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 2206 لوگ مر چکے ہیں وہیں اب تک 20917 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں مہاراشٹر اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں 22171 افراد اس انفیکش کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 832 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 4199 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 کے دوران کورونا انفیکشن کے چار ہزار سے زائد نئے معاملے درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS