مہوبا: گھرواپسی کے لئے مختلف صوبوں سے پیدل نکل پڑے ہزاروں کی تعداد میں تارکین مزدوروں کے اچانک اترپردیش کے مہوبا میں مدھیہ پردیش سرحد کے کوماہا بارڈر پر پہنچ جانے سے دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وریندر کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کانپور۔ساگر شاہراہ میں کوماہا بارڈر پر اچانک تارکین مزدوروں کی بھیڑ کے پہنچ جانے سے حالات نہ صرف خراب ہوگئے بلکہ یہاں مزدورں کے میڈیکل ٹیسٹ،رکانے،غذا اوران کی محفوظ گھر واپسی کے لئے کئے گئے تمام انتظامات متاثر ہوئے ہیں۔ حالات کو کنٹرول کرنے اور بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لئے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے۔ مزدور شاہراہ کے کنارے فٹ پاتھ اور آس پاس کے کھیتوں میں ڈیرہ جمائے ہیں اور کسی بھی طرح سے اترپردیش کی سرحد میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ مزدوروں کی اس بھیڑ کی وجہ سے روڈ پر پاس ہولڈر گاڑیوں، ایمبولنس وغیرہ کے گزرنے میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ سینئر حکام یہاں حالات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں مزدور پہنچے، حالات خراب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS