لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی صحت یاب ہونے کی شرح میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے وہیں گذشتہ 24
گھنٹوں میں ریاست میں 51 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں مجموعی متاثرین کی تعداد 3265 ہوگئی۔
پرنسپل سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست میں اس وقت 1800 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 1399افراد شفا یاب ہوئے ہیں اور
66مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی صحت یاب ہونے کی شرح 43فیصد ہے جو کہ قومی شرح
30فیصدی سے کہیں زیادہ ہے۔
اس وقت ریاست میں 1864مریض آئیسولیشن میں ہیں اور 8722افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ جمعہ کو ریاست میں کل 4525 ٹیسٹ کئے
گئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں ابھی تک مجموعی ٹیسٹنگ کی تعداد 124741 ہوگئی۔ جمعہ کو 334پول ٹیسٹ میں 25کی رپوٹ مثبت آئی ہے۔
اس درمیان محکمہ صحت نے ریاست میں کووڈ کے نام سے وقف اسپتالوں میں 53459 آئیسولیشن بستروں کا انتظام کیا ہے۔ ان میں سے 24268 سرکاری میڈیکل کالجز اور اسپتالوں میں ہیں جبکہ بقیہ29193ضلع اسپتالوں اور محکمہ صحت کی جانب سے حاصل کئے گئے دوسرے مقامات پر ہیں۔
کورونا وائرس: یوپی میں مصدقہ متاثرین کی تعداد3265 ہوئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS