مہاجر مزدوروں کی موت پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے مرکزی حکومت : چدمبرم

0

نئی دہلی: سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں پر کانگریس کے انتباہ کو نظر انداز کئے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں  نے ہفتہ کے روزکہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ  کے آنسو بہا رہی ہے۔
 چدمبرم نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا’کانگریس نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کے دوران روزگار، پیسے اور اناج کے بحران کا سامنا کر رہے مہاجر مزدوروں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ کانگریس نے غریب کنبوں کو نقدی  اور اناج دیے جانے کی مانگ بھی کی تھی، جس کا فائدہ مہاجر مزدوروں کو بھی ملتا۔ حکومتوں نے ہماری اپیل پر توجہ نہیں دی۔ کانگریس نے ہی سب سے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ اپنی آبائی ریاستوں کو واپس لوٹنے کے خواہاں مہاجر مزدوروں کے لئے انتظامات کئے جانے چاہئے۔ مرکزی حکومت نے 38 دنوں تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی‘۔ انہوں نے کہا ’کانگریس نے پہلے ہی حقائق کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور پیدل سفر کر کے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ ہماری بات کو نظر انداز کیا گیا۔ ابھی حکومتیں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔ ایسے حادثے ہماری شاہراہوں اور ریلوے ٹریک پر سبھی کو روز دکھائی دیتے ہیں، سوائے حکومتوں کے‘۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں جمعہ کی صبح مال گاڑی سے كٹ كر 16 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS