ممبئی: ملک میں مہاراشٹر کووڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں روز بروز حالت خراب ہوتی جا رہی ہے وہیں کورونا وارئیرس پولیس اہلکاروں کے بڑی تعداد میں متاثر ہونے سے تشویش لاحق بڑھ گئی ہے۔ مہاراشٹر پولیس نے ہفتہ کو بتایاریاست میں 714 پولیس اہلکارمتاثر ہوئے ہیں۔ان میں فی الحال 648 فعال معاملات ہیں۔ اکسٹھ (61) پولیس اہلکارصحت مند ہو چکے ہیں جبکہ پانچ کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں متاثرین میں633سپاہی اور 81 افسران شامل ہیں۔ محکمہ پولیس کے فعال معاملات میں 577 سپاہی اور 10 افسران ہیں۔ صحت مند ہونے والوں میں 51 سپاہی اور 10 افسر ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام مرد اہلکار ہیں۔
مہاراشٹر میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ 194 حملے کے واقعات ہوئے ہیں اور 689 لوگ گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 77 قیدیوں اور 26 ملازمین کی کورونارپورٹ مثبت آئی ہے۔ ادھرریاست میں جمعہ کو 1089 نئے کیس سامنے آئے اور کورونا متاثرین کی کل تعداد 19 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات میں 1089 نئے مریض سامنے آنے سے کل تعداد 19063 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی کل تعداد 731 پر پہنچ گئی ہے۔
کمرشیل سٹی ممبئی کا بھی کورونا وائرس سے برا حال ہے۔ جمعہ کو اس انفیکشن کے 748 نئے کیس سامنے آئے اور 25 کی موت ہوئی ہے۔ برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق 748 نئے کیسز سامنے آنے سے ممبئی شہر میں متاثرین کی کل تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی ہے۔ اس دوران ممبئی میں 25 مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 463 ہوگئی۔ جمعرات کو بھی 25 لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ جمعہ کے روزہلاک ہونے والوں میں 13 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔
مہاراشٹر میں 714 پولیس اہلکار كورونا کی زد میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS