نیپال میں بجٹ سیشن سے پہلے رکن پارلیمنٹ کا کورونا ٹسٹ

0

کٹھمنڈو: نیپال میں آج سے شروع ہورہے بجٹ سیشن سے پہلے احتیاط کے طور پر رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی کورونا جانچ کی گئی ہے۔پارلیمنٹ کے سینئر ڈاکٹر پشپ راج ریجال نے بتایا کہ ’’جمعرات کےروز رکن پارلیمنٹ سکیورٹی اہلکاروں اور ملازمین سمیت کل 441 لوگوں کے سیمپل  لئے گئے۔ان میں سے 179ایوان نمائندگان کے رکن پارلیمنٹ اور 37 رکن پارلیمنٹ نیشنل اسمبلی کے رکن ہیں اور باقی سکیورٹی اہلکاراور پارلیمنٹ کے ملازمین ہیں‘‘۔صحت اور مردم شماری کے محکمے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ جنوب مغربی ضلع کپل وستو میں جمعرات کو کورونا کے دو نئے معاملے سامنے آنے سے اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 101 ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS