نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے کیسز کی تعداد 56 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار جیسے آئی ٹی بی پی ، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف اور بی ایس ایف بھی اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ بی ایس ایف کے مزید 30 جوانوں کو 24 گھنٹوں میں کورونا کا انفیکشن ہو گیا ہے۔ ان میں سے 24 تریپورہ سے اور 6 دہلی سے ہیں۔ دہلی کے کورونا مثبت جوان ، ایمس جھججھر اور تریپورہ کے جوانوں کو جی بی پینت اسپتال اگرتلا میں داخل کرایا گیا ہے۔ واٹر کینن کی مدد سے بی ایس ایف کے اداروں اور عمارتوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ ان 30 فوجیوں سمیت بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اب تک 221 جوان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس میں آدھے جوان دہلی پولیس کے ساتھ امن و امان کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے متاثر ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بی ایس ایف کے دو جوانوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقعہ ہوگئ تھی۔ ہندوستان میں کورونا متاثرہ کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے جو اب 56000 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس عالمی وبا سے ملک میں اب تک 1886 اموات ہو چکی ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
بی ایس ایف کے مزید 30 جوان کورونا مثبت، متاثرہ کی تعداد 200 سے زائد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS