برطانیہ کی یونیورسٹیز کورونا وائرس سے پریشان ہندوستانی طلبا کی مدد کے لئے آئیں آگے

0

لندن: برطانیہ کی یونیورسٹیوں نے کووڈ-19 کے وبا کی وجہ سے پریشان چل رہے ہندوستانی طلباء سے کہا ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں کی امدادی خدمات سے رابطہ میں رہیں
تاکہ ضرورت کے وقت انہیں مدد اور مطلوبہ مشورے مل سکیں۔ یونیورسٹیوں نے ہندوستان میں یا موجودہ برطانیہ میں مقیم طلبا سے یہ اپیل کی ہے۔ پیر کے روز ہندوستانی حکومت
نے اعلان کیا تھا کہ وہ 7 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے بیرون ملک پھنسے اپنے شہریوں کو ملک واپس لانا شروع کردے گی۔ یونیورسٹیز یوکے انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ویوین
اسٹرن نے کہا ،"ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے ہندوستانی طلباء پیسے اور رہائش کے بارے میں فکر مند ہیں، انہیں اپنے اہل خانہ کی یاد پریشان کر رہی ہے اور یہ بھی سمجھا جاسکتا
ہے کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے دور ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایسی صورتحال میں طلبا کو میرا پیغام یہ ہے کہ "براہ کرم اپنی یونیورسٹیوں سے بات
کریں"۔ یونیورسٹیز یوکے انٹرنیشنل برطانیہ کی 143 یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یورپی یونین سے باہر برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں ہندوستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد تعلیم
حاصل کرتی ہے۔ اس فہرست میں ہندوستانی طلبا چین کے بعد دوسرے مقام پر ہیں۔ برطانیہ کے محکمہ داخلہ نے غیر ملکی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لئے ویزا کی مدت میں
توسیع کرکے اسے 31 مئی کردی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت اپنے شہریوں کو برطانیہ سے لانے کے پہلے مرحلے کا آغاز جمعرات سے کرے گی۔ جس میں ابتدائی مرحلے میں ہر مسافر کو ٹکٹ پر 50،000 روپے اخراجات دینے ہوں گے ، جس میں ملک میں الگ رہائش کی لاگت بھی شامل ہے۔ لیکن برطانیہ میں مقیم ہندوستانی طلباء کو اب بھی وطن واپس آنے کے لئے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ یونیورسٹیز نے کہا کہ وہ ایسے طلبا کی مدد جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS