دنیا بھر سے واپس آنے والے ہندوستانیوں کو 14 دن پیڈ قرنطینہ میں رہنا ہوگا: کیجریوال

0

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن جاری کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب حکومت دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کے لئے وطن واپسی کی مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے ہندوستانی حکومت نے ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جس میں سویلین طیاروں اور بحری جہازوں کا ایک بیڑا لگایا جارہا ہے۔ دریں اثنا دہلی حکومت نے ایک حکم جاری کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن تک پیڈ قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ مسافر پیڈ کوارنٹائن کی سہولت میں رہیں گے مطلب مسافروں کو قرنطین میں رہنے کے لئے رقم ادا کرنی ہوگی۔ نئی دہلی کے ضلعی مجسٹریٹ ہوائی اڈے کے قریب پیڈ قرطین کا بندوبست کریں گے جبکہ جنوبی وسطی اور جنوبی ضلع کے ضلعی مجسٹریٹ کو بھی ادائیگی کی گئی قرنطین کا انتظام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے لئے 20 میڈیکل ٹیمیں تیار رہیں گی (4 ٹیمیں ساؤتھ ایسٹ اور نارتھ میونسپل کارپوریشن کی ، ایک ٹیم این ڈی ایم سی کی ہوگی اور ایک ٹیم راؤ تلا رام مارگ اسپتال سے رہیں گی۔) ڈی جی ایچ ایس انہیں پی پی ای کٹس دیں گے۔ یہ ٹیمیں ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا کام کریں گی۔ مسافروں کو پیڈ قرنطین میں قیام کے دوران میڈیکل ٹیم ڈی جی ایچ ایس فراہم کرے گا۔ اس کی ساتھ ہی پی پی ای کٹس اور دیگر اشیاء کا انتظام بھی کرے گی۔ جن مسافروں کو واپس لایا جائے گا اور وہ دہلی کے نہیں ہوں گے تو ان کی ریاستوں کے ریسیڈنٹ کمشنر اور نوڈل آفیسر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان کی ریاست کے ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے بعد انہیں لے کر جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی بات کہی تھی جس کی اب مہم شروع کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS