کورونا سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 26فیصد سے زیادہ ہوئی

0

نئی دہلی: ملک میں جہاں ایک طرف کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثر افراد کے ٹھیک ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے متاثر 682 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 10633 تک پہنچ گئی ہے اور ان کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 26فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اعلی سطح پر نگرانی رکھ رہی ہے اور اسی کے مطابق آگے کی حکمت عملی بھی بنارہی ہے اور لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مرکزی حکومت نے کورونا متاثرہ علاقوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ معاملوں کی تعداد کے پیش نظر ریڈ اور گرین زون کے بارے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ نمونوں کی جانچ کی شرح اور پھیلاو کو بھی توجہ میں رکھا جا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ریڈ اور اورینج زون کو پھر سے متعارف کیاگیا ہے۔ان علاقوں میں وائرس کے انفیکشن کو روکنے کےلئے مناسب’کنٹینمنٹ اسٹریٹجی‘اپنائی جانی ضروری ہے۔اس کنٹینمنٹ زون کے باہر کے علاقے کا محاصرہ کرکے بہتر حکمت عملی بنائی جارہی ہے لیکن اگر اس کےباہر کے علاقے یعنی بفر زون میں کوئی بھی کیس نہیں آرہا ہے اور اس کے باہر کے علاقے میں کچھ سرگرمیوں میں راحت دی جاسکتی ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS