نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے منصوبہ اور ان پر عمل درآمد کے لئے بااختیار گروپوں کی تشکیل نو کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے آج میڈیا کو بتایا کہ مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے ان گروپوں کی تشکیل نو کی ہے۔
داخلہ سکریٹری نے جمعہ کو دیر شام اس سلسلہ میں حکم نامہ پر دستخط کئے تھے، جس میں کہا گیا ہے کہ
کورونا وائرس سے نمٹنے کا منصوبہ اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ 29 مارچ کو11 بااختیار گروپوں کا قیام کیا گیا تھا۔ ان گروپوں میں سینئر افسران کو شامل کیا گیا تھا۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے کہا ہے کہ کچھ حقوق حاصل گروپوں کے صدور، اور ارکان کے ٹرانسفراور ریٹائر ہونے کے سبب ان گروپوں کی تشکیل نو ضروری ہوگئی تھی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امپارورڈ گروپوں کی خدمات اور شرائط اور حقوق میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بااختیار گروپوں کی تشکیل نو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS