نئی دہلی: سی بی ایس ای بورڈ نے آج یہ واضح کیا کہ اس نے ایکم اپریل کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد ہی شمالی دہلی میں دسویں بورڈ کے چھ پیپر اور بارہویں بورڈ کے 11 پیپر کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ دارالحکومت میں فسادات کی وجہ یہ پیپر نہیں ہو پائے تھے۔ سی بی ایس ای نے میڈیا میں شائع ان خبروں کو بے بنیاد بتایا کہ بورڈ نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے بارے میں کوئی نیا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو جو پریس ریلیز جاری کی تھی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ یکم اپریل کو سرکلر جاری کر پہلے ہی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ دسویں اور 12 ویں کے بورڈ کے امتحانات کے بارے میں فیصلے مشاورت کرکے کیا جائے گا اور دس دن کا وقت دیا جائے گا۔
سی بی ایس ای نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ویں بورڈ کے 12 پیپروں کے امتحانات کے بارے میں فیصلے بھی لاک ڈاؤن کے بعد مشاورت کرکے کیا جائے گا اور دس دن پہلے اطلاع دی جائے گی۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
دسویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کا فیصلہ یکم اپریل 2020 کے سرکلر کے مطابق ہی ہوگا: سی بی ایس ای
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS