نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے اور زمینی سطح کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل ، دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور دیگر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی دارالحکومت میں کم سے کم 33 ڈاکٹر کوویڈ 19 سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں کم از کم 4.11 فیصد صحت کرکنان وائرس س متاثر ہوئے ہیں ان میں 13 پیرامیڈکس ، 26 نرسیں ، 24 مقامی اہلکار اور 33 ڈاکٹر شامل ہیں۔یہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں اس وقت 96سے98 ہاٹ اسپاٹ علاقے ہیں ایسی کوشش کی جانی چاہئے کہ قومی دارالحکومت میں معاملات اور کنٹینمنٹ زون کی تعداد کم ہو۔