دھمتری: چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے مگر لوڈ کے بھینڈری گاؤں میں آج صبح ایک شخص نے اپنے 13سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھینڈری موہواپارا گاؤں کے ساہو نے اپنے بیٹے ساگر(13)کو صبح گلا دباکر قتل کردیا اور اس کے بعد وہ سرپنچ کے گھر خود پہنچا اور
واقعہ کی اطلاع دی۔ سرپنچ نے اس کی اطلاع پولیس کودی،جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لےکر ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔ حالانکہ قتل کی
وجہ کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS