زیادہ تر ریاستوں نے لاک ڈاون بڑھانے کی حمایت کی:پڈوچیری وزیراعلیٰ

0

پڈوچیری کے وزیراعلی وی نارائن سامی نے آج میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ کورونا کے بحران کے سلسلے میں وزرائے اعلی کی آج ہوئی میٹنگ میں زیادہ تر ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نارائن سامی نے وزیراعظم کے ساتھ وزرائے اعلی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے لاک ڈاؤن کے سلسلے میں وزیراعظم مودی نے اپنی بات کہی اور بتایا کہ زراعت وغیرہ شعبوں میں کام کے سلسلے میں راحت دی جانی ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی کاموں اور دیگر کاموں کو سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے تقریباً سبھی وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ کانگریس اور کچھ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی نے مرکز سے کورونا سے لڑنے کے لئے اقتصادی پیکج کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے اعلی نے مرکز سے اشیاء اور جی ایس ٹی اور دیگر مدوں کے بقائے کی فوری ادائیگی کرنے کی بھی اپیل کی تاکہ ریاست مضبوطی سے کورونا سے لڑ سکے۔
نارائن سامی نے کہا کہ پڈوچیری میں تین لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری بہت چھوٹی ریاست ہے اس کی اقتصادی حالت بہت اچھی نہیں ہے اس لئے مرکز اسے جی ایس ٹی کے باقی پیسے اور دیگر بقایا لوٹائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو ساتویں پے کمیشن کا بقایا بھی مرکز سے چار سال سے نہیں ملا ہے اور انہوں نے اس پیسے کے ساتھ ہی مرکز سے ریاست کو اقتصادی پیکج دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS