ٹوکیو: دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس’كووڈ 19‘کے پیش نظر جاپان 29 اپریل سے اپنے یہاں داخلے پرکورونا سے متاثرہ 14 ممالک پر پابندی عائد کر ے گا ۔
جاپان کی میڈیا نے وزیر اعظم شنزو آبے کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ ان نئے پابندیوں کے بعد جاپان کی طرف سے کورونا وائرس کے سبب سفرسے متعلق
عائد پابندیوں کی فہرست میں 87 ملک آ جائیں گے جس میں امریکہ،چین،جنوبی کوریا اور یورپ کے بیشتر ممالک شامل ہیں ۔جی جی ڈائیلاگ کمیٹی کے مطابق
آبے نے کہا کہ یہ پابندی پورے مئی مہینے نافذ رہے گی ۔ جاپان روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور 11 ممالک سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر بھی
روک لگائے گا ۔جاپان حکومت نے حال ہی میں سفر سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا جس میں ملک کے شہریوں کو ممنوعہ ممالک کا سفر نہ کرنے کا انتباہ دیا تھا ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے 14 ممالک پر سفری پابندی عائدکر ے گا : جاپان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS