نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد
کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس جان
لیوا وائرس سے اب تک 30.02 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2.07 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی
مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک27,977 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 884 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ملک میں اب تک 6523 افراد صحت
یاب بھی ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا
کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 9.66 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54881 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
یورپی ممالک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں 1.98 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین
كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے، یہاں اب تک 2.27 لاکھ افراد اس کی زد میں آ
چکے ہیں اور 23190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83912 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4637 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات بدتر ہیں۔ فرانس میں اب تک 1.63 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22890 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 1.58 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5976 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی اس وبا کی وجہ سے حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں۔ یہاں پر
اس عالمی وبا سے اب تک 1.55 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 20794 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ کورونا سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں
90481 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 5710 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
روس میں اب تک کورونا وائرس کے 80949 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور 747 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیلجیم میں 7094، ہالینڈ میں 4491، برازیل میں
4286، ترکی میں 2905، کینیڈا میں 2663، سویڈن میں 2194، سوئٹزرلینڈ میں 1610 اور میکسیکو میں 1391 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ
ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس سے اب تک 13328 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 281 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز،2.07 لاکھ ہلاکتیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS