بورس جانسن سات مئی سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرسکتے ہیں

    0

    لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سات مئی سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔
     جانسن کے ایک معاون نے اتوارکو’دی ٹیلی گراف‘کو بتایا’برطانیہ میں لاک ڈاؤن سات مئی تک کے لیے ہے لیکن اگر جانسن چاہیں تو اس پابندی میں پہلے ہی 
    تبدیلی یا پھر کوئی اعلان کر سکتے ہیں‘۔
     اخبار کے مطابق اگر کورونا وائرس کی روک تھام میں لگے ’ماہرین‘نے منظوری دے دی تو برطانوی وزیراعظم لاک ڈاؤن میں’نرمی‘کرسکتے ہیں۔ بورس جانسن کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد پیر سے اپنے کام پر واپس لوٹ آئے ہیں۔ 
    قابل غور ہے کہ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 154000 سے زیادہ لوگ  کورونا وائرس  سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس 
    بیماری کی زد میں آنے کی وجہ سے 20،700 سے زائد افراد نے اپنی جان گنوا دی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS