نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی چیئرپرسن انیتا کروال کو فروغ انسانی وسائل کی وزارت میں اسکولی تعلیم کا نیا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی کابینہ کی اپوائنٹمینٹس (تقرری) کمیٹی نے محترمہ کروال کو اس عہدے پر تقرری دی ہے۔ گجرات کیڈر کی 1988 بیچ کی آئی اے ایس افسر محترمہ کروال اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری امت کھرے کی جگہ لیں گی جو فی الحال اسکولی تعلیم کے سکریٹری کا کام دیکھ رہے ہیں۔ کھرے کو کچھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کا سکریٹری مقرر کیا گیا تھا اور وہ اسکولی تعلیم کے سکریٹری کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھال رہے تھے۔
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں سیاسیات سے ایم اے کرنے والی محترمہ کروال نے اسکولی تعلیم کے شعبے میں کئی قابل ذکر کارنامے انجام دے چکی ہیں۔ وہ 31 اگست 2017 کو سی بی ایس ای کی چیئرپرسن بنائی گئی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ وہ گجرات میں 2014 کے الیکشن کے دوران چیف الیکٹورل آفیسر بھی تھیں۔
انیتا کروال اسکولی تعلیم کی سکریٹری مقرر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS