پاکستان نے طیاروں کی آمدو رفت پر لگی روک 15مئی تک بڑھائی

    0

    اسلام آباد:پاکستان حکومت نے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی مدت کو 15دن کےلئے بڑھانے کے اعلان کے ایک دن بعد بین الاقوامی طیاروں کی آمدورفت پر لگی روک کو 15مئی تک کےلئے لئے بڑھا دیاہے۔
    پاکستان  کے محکمہ ہوابازی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیاروں کی آمدورفت پر لگی روک 15مئی 2020کی نیم شب تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے حکومت نے طیاروں کی آمدورفت پر 21اپریل تک روک لگائی تھی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کوویڈ-19 قومی کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں لیاگیا۔پاکستان میں اتوار کی صبح تک کوویڈ -19 کے 12657  معاملے درج کئےگئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 265لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS