وزیر اعظم مودی نے آج پروگرام 'من کی بات' کے ذریعہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ملک کا ہر شہری ایک سپاہی کی طرح لڑ رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وبائی بیماری کووڈ 19 کے خلاف جنگ عوام پر مبنی ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔ عوام اور انتظامیہ مل کر ہی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'جب عالمی سطح پر لوگ مجھ سے کہتے ہیں، ہندوستان اور اس کی عوام کا شکریہ اس وقت میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ ہندوستان ملک کو صحت مند بنانے میں اپنا حصہ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا ہے اور نا صرف طبی عملہ بلکہ صفائی ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے تئیں بھی عوام کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل وقت کچھ سبق دیتا ہے اور عوام جس طاقت سے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اس سے ملک میں نئی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی عوام پر مبنی ہے، انتظامیہ بھی عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی ہے۔