پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کے ذریعے یوپی حکومت کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے دی تجاویز

0

ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اس دوران آج کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے حکومت کو ٹویٹ کے ذریعہ سے مشورہ دیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش میں کورونا کی ٹسٹنگ کو لیکر لوگ فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا شفافیت کورونا کے خلاف جنگ میں ایک بڑی چیز ہے۔ تمام معاشرے اور حکومت مل کر اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔ اس تناظر میں پرینکا گاندھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں حکومت کو کچھ مشورے بھی دئے۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ میں 4 پوسٹر شیئر کئے جس کے ذریعہ سے انہوں نے مشورہ دیا۔  انہوں نے لکھا 
پوری دنیا نے اس بات کو مان لیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہی کرونا کی روک تھام کو روکنے کا راستہ ہے۔ 
رینکا گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ اتر پردیش میں، ’پول ٹیسٹنگ کے نام پر کئی درجن افراد کے ٹیسٹ لینے کا کام ایک ہی کٹ سے کیا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس عمل کے لئے سخت قوانین بتائے ہیں، جن پر صحیح طریقہ سے عمل نہ کرنے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ حکومت کو پول ٹیسٹنگ کے استعمال میں احتیاط برتنا چاہئیں اور عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔
 انہوں نے لکھا قرنطین مراکز میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔
 ان مراکز میں کھانے پینے اور ناشتے کی دستیابی، طبی عملہ کے ذریعہ روزانہ جانچ اور مرکز کی صفائی کی رپورٹ جاری کی جانی چاہیے۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS