واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوٹے کاروبار، اسپتالوں اور كووڈ -19 کی جانچ کی تعداد بڑھانے کے لئے 484 ارب ڈالر کے راحت بل پر دستخط کئے ہیں ۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جمعہ کو صحافیوں کو بتایا’’چھوٹے کاروباری اداروں اور مزدوروں کے لئے یہ بڑی سوغات ہے ‘‘۔ اس دوران امریکی ٹریژری سکریٹری سٹیون منوچن اور ریپبلکن پارٹی کے ایم پی موجود تھے۔یہ پیکج چھوٹے کاروبار کے قرض کو فروغ دینے کے لئے ’پے چیک پروٹیکشن پروگرام‘ کے تحت تقریبا 310 ارب ڈالر کی مدد کرے گا ۔ چھوٹے کاروبار کے لئے امدادی قرضہ اور گرانٹ کے لئے 60 ارب ڈالر اس کے ساتھ ہی اسپتالوں کے لئے 75 ارب ڈالر اور کورونا کی جانچ کے لیے 25 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے ۔ امریکہ کے نائب صدر اور وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کے صدر مائیک پنس نے جمعرات کو بتایا کہ امریکہ 40 لاکھ 93 ہزار کورونا وائر س ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔
ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے راحت بل پرکئے دستخط
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS