آج تک براڈکاسٹ میڈیا نے ایک خبر نشر کی کہ علی گڑھ کے جے این اسپتال میں کووڈ-19 سے 5 ڈاکٹر متاثر ہیں۔
روزنامہ سہارا کی فیکٹ چیک ٹیم نے جب اس خبر پر تحقیقات کی تو یہ خبر جھوٹ نکلی۔ علی گڑھ کے جے ان اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
کیا ہے سچ:
دراصل روزنامہ سہارا کی فیکٹ چیک ٹیم نے اس سلسلے میں علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ سے اس بارے میں معلومات حاصل کی تو انہوں نے اس خبر کو جھوٹ بتایا۔ اس کے بعد ان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
'علی گڑھ میں جے این میڈیکل کالج کی صرف ایک ڈاکٹر، ڈاکٹر شبنور ہی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ آج تک نیوز چینل پر 5 ڈاکٹروں کے کورونا متاثر ہونے کی خبر نشر کی گئی ہے۔ اس سے انکار کیا جاتا ہے''
اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے بحران سے گزر رہی ہے۔ ہندوستان میں بھی آئے دن معاملے بڑھ رہے ہیں۔ پورا ملک اس وبائی امراض سے پریشان ہے ایسے میں اس طرح کی جھوٹ اور گمراہ کرنے والی خبریں نشر کر کے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور ملک میں بھی حکومت کی طرف سے ایسی جھوٹی خبریں نا پھیلانے کی سخت ہدایت دی گئی ہے اس کے باوجود میڈیا چینل ایسی خبریں نشر کرنے سے گریز نہیں کر رہے۔