تبلیغی جماعت کے مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف مقدمے پر بیانات ریکارڈ کرنے اور چھاپے ماری کے لئے کرائم برانچ کی ایک ٹیم مولان کے فارم ہاوس اترپردیش کے شاملی ضلع پہنچی۔
دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے پروگرام میں اجتماع کرنے اور لوگوں کو جمع کرنے کے الزام میں مولانا پر مقدمہ درج ہے۔ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مولانا سعد اور دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
حالانکہ مولانا سعد کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت کی گئی ہے۔ مرکز کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضاحت کی گئی ہے کہ وہاں منعقد ہونے والے پروگرام سے متعلق پولیس اور انتطامیہ کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی تھی اور وہ انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔