نئی دہلی: ملک بھر کے نامور ماہرین تعلیم نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں بے روزگار سائنس
گریجویٹس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس لئے انہیں ملازمت دے کر ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا جائے۔
ماہرین تعلیم نے مشورہ دیا ہے کہ مشتبہ نمونوں کی جانچ کے لئے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں قائم حیاتیاتی لیبارٹریوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
’انڈین مارچ فار سائنس“نامی ایک ادارے نے وزیرا عظم کو 20اپریل کو خط لکھا ہے۔ اس خط پر ملک بھر کے مختلف اداروں سے وابستہ 600 سے زائد سائنس
دانوں، پروفیسرز اور محققین نے دستخط کیے ہیں۔
تنظیم کی کلکتہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق مغربی بنگال سے ہے جو ملک کے بہت سے اداروں میں
ملازمت کرتے ہیں۔ ماہرین تعلیم نے خط میں تجویز کیا ہے کہ بے روزگار سائنس گریجوٹ کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھرتی اور تربیت دی جائے۔ انہوں نے
مختلف اداروں میں حیاتیاتی لیبارٹریوں کومشتبہ نمونے کی جانچ کے لئے استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔ سائنس دانوں نے وینٹی لیٹروں کے پروڈکشن پر بھی زور دیا
ہے۔ کچھ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بھی بحران کے وقت میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ تنظیم کی کلکتہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں آئی آئی ایس ای آر کلکتہ کے پروفیسر شمترا بنرجی، ہندوستانی شماریاتی انسٹی ٹیوٹ
کے پروفیسر ایلادی سیتارام، ایس این بوس راشٹریہ مولک وگیان کینڈر کولکاتا کے پروفیسر دیوشیش مکھرجی، کلکتہ یونیورسٹی کے پروفیسر پرنگاما سین، آئی آئی ٹی
کھڑگ پور کے پروفیسر انوپم بوس ور جادو پور یونیورسٹی کے پروفیسر دیبرتا بوہرا شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے نمٹنے میں بے روزگار گریجوٹ سائنس دانوں کی خدمات حاصل کی جائیں:ماہرین تعلیم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS