کورونا وائرس وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان ڈاکٹروں، طبی عملے پر حملے کے واقعات پر آج حکومت نے ڈاکٹروں ، پیرامیڈک عملہ اور آشا کارکنوں کی حفاظت کے لئے ایپیڈیمک امراض ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لئے ایک آرڈیننس جاری کیا۔ جس میں ملزم ناقابل ضمانت ہوگا۔ اس کی سزا سات سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ پولیس ایک ماہ میں اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور معاملے فاسٹریک عدالت میں ایک سال کے اندر اندر حتمی فیصلے سنائے گا۔
نجی کلینک یا کسی ڈاکٹر کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پائے جانے والوں سے ان اثاثوں کی دوگنا قیمت ادا کرنے کو کہا جائے گا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر صحت ہرش وردھن نے آج آئی ایم اے کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل عملہ پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کورونا وائرس وبائی مرض سے لڑنے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ آئی ایم اے نے کیا تھا کہ اگر حکومت کسی مرکزی قانون کے ذریعہ ڈاکٹروں کی حفاظت پر کارروائی نہیں کرتی ہے تو وہ 23 اپریل کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔