سرینگر: صریرخالد،ایس این بی
شمالی کشمیر میں ایک سب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) اور انکا عملہ اس وقت بال بال بچ گئے جب انکی گاڑی ایک بھاری بھرکم برفانی تودے کی زد میں آگئی۔یہ واقعہ سرحدی ضلع کپوارہ کے سادنا ٹاپ پر پیش آیا ہے ۔ ایس ڈی ایم صحیح سلامت ہیں البتہ انکے ایک مسلح محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔
تھانہ پولس ٹنگڈار کے ایس ایچ او وسیم احمد نے بتایا کہ ایس ڈی ایم کرناہ بلال محی الدین بٹ اپنی سرکاری گاڑی میں سوار کپوارہ کی جانب آرہے تھے کہ جب سادنا ٹاپ کے قریب ایک بھاری برفانی تودے نے انکی گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ مذکورہ افسر اور انکے ساتھی معجزاتی طور بچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع پاتے ہی پولس اور فوج کی ایک ٹکڑی نے جائے واردات پر پہنچ کر ایس ڈٰ ایم اور انکے عملہ کو نکالا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ڈرائیور اور مسلح محافظ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
کرناہ کا علاقہ مہینوں برفباری کی وجہ سے کپوارہ اور باقی وادی کے ساتھ کٹا رہتا ہے۔ حالانکہ ابھی اس راستے کو کھولا جاچکا ہے تاہم اس علاقے میں کافی برف جمع ہے اور یہاں برفانی تودوں کا گر کر حادثوں کی وجہ بننا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
شمالی کشمیر میں ایک مجسٹریٹ کی گاڑی برفانی تودے کی زد میں آئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS